غیر ملکی میڈیاکے مطابق جمعرات کی صبح النصیرات کیمپ میں العودہ اسپتال کے سامنے صحافیوں کی گاڑی کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق حملے میں فلسطینی القدس چینل کے 5 صحافی شہید ہوئے۔دوسری جانب الجزیرہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے جنوب میں الزیتون محلے میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں 5 شہید اور 20 کے قریب زخمی ہوئے رپورٹ کے مطابق جبالیہ میں بھی اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے، 5 صحافی شہید
Date: