صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

Date:

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند،صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔افغانستان میں بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

روس کے حملے میں یوکرین کے 12 فوجی ہلاک، 60 زخمی۔

ماسکو کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری...

علی امین گنڈاپور کا کہنا ھے کہ سرکاری سکولوں میں بچے فرش پر نہیں بیٹھیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ...

ہنڈائی کی قیمتیں بڑھنے سے صارفین کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ہنڈائی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے...

امریکہ نے جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کے ردعمل کو ناقابل قبول قرار دیا

امریکہ نے جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کے...