پاکستان سپر لیگ 10 کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

Date:

پی ایس ایل ٹین کے سنسنی خیز میچ میں کراچی نے 168 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ عرفان خان نیازی نے صرف 21 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار میچ وننگ اننگز کھیلی۔کراچی کی جانب سے سعد بیگ نے 25، جبکہ ٹم سائفرٹ اور ڈیوڈ وارنر نے 24، 24 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 کٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیرل مچل، آصف آفریدی اور ارشاد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل بارش کے باعث میچ کو 15 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کراچی کنگز کو 168 رنز کا ہدف دیا گیا۔لاہور کی اننگز میں محمد نعیم نے 65 اور فخر زمان نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مگر دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔کراچی کنگز کی طرف سے عباس آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میر حمزہ، عامر جمال اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔میچ کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ اس وقت لاہور کا اسکور 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز تھا، تاہم کھیل کے دوبارہ آغاز پر کراچی کنگز کے بولرز نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے لاہور کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ ٹاپ تھری کے سوا لاہور کا کوئی بیٹر ڈبل فیگرز میں نہ پہنچ سکا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ، امریکی تجویز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

اسحاق ڈار کا افغان وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق۔

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے افغانستان کے...

بابراعظم بیچ سڑک پر مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بنگلہ دیش...

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز، آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20...