فیصل ٹاؤن لاہور میں اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر میاں بیوی جاں بحق

Date:

پولیس ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے جوڑے کا تعلق اقبال ٹاؤن سے تھا اور وہ فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 65 سالہ شیخ افضل کو فلائی اوور سے اترتے ہوئے دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی، اور دونوں میاں بیوی پل سے نیچے جاگرے۔
60 سالہ عابدہ نور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کے شوہر افضل اسپتال منتقل کیے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ادھر شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں مجموعی طور پر خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق شاہکام فلائی اوور پر کار کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ اسی علاقے میں واقع کینال روڈ پر ایک اور کار حادثے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...