نئے جنگی ہتھیاروں کی خریداری، مودی سرکار کا جنگی جنون بے نقاب

Date:

مودی حکومت نے ایک بار پھر اپنے جنگی عزائم کی جھلک دکھاتے ہوئے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بھارتی وزارت دفاع نے 87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپرسونک کروز میزائلز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 67 ہزار کروڑ روپے بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج کے لیے تھرمل امیجر نائٹ سائٹس، فضائیہ کے لیے ماؤنٹین ریڈار اور سپائڈر ہتھیاروں کے نظام کی اپگریڈیشن، جب کہ بحریہ کے لیے خودکار سطحی جہاز، براہموس فائر کنٹرول سسٹم اور لانچرز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریموٹلی پیلٹڈ ایئرکرافٹ اور C-17، C-130J طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔بھارت نے S-400 طویل رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کی سالانہ دیکھ بھال کے لیے بھی منظوری دے دی ہے، جو خود مودی سرکار کی جنگی تیاریوں میں ناکامی اور انحصار کا کھلا اعتراف ہے۔ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کی شدید کمی محسوس ہوئی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔صرف 87 مسلح ڈرونز کی لاگت ہی 20 ہزار کروڑ روپے سے زائد ہے، جنہیں انٹیلیجنس، نگرانی اور مہلک ہتھیاروں سے لیس کر کے خطے میں تعینات کیا جائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق، مہلک ہتھیاروں کی اس بھرمار کا مقصد پاکستان کے خلاف ایک اور جارحیت کی تیاری ہے۔ مودی سرکار اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں جنگی ماحول پیدا کر رہی ہے۔تاہم پاکستان ماضی میں بھی بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے چکا ہے۔ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو بڑا عسکری نقصان پہنچا کر واضح کر دیا تھا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مذاکرات کی خواہش یا نفسیاتی دباؤ کا حربہ، ٹرمپ آخر چاہتا کیا ہے؟؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے...

امریکی صدر ٹرمپ کا جلد ایران میں فتح حاصل کرنے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جاری کشیدگی...