مودی کا جنگی جنون: بھارتی نوجوان غیر ملکی جنگ کا ایندھن بن گئے

Date:

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں نے نوجوانوں کو غیر ملکی جنگوں کا ایندھن بنا دیا ہے۔ بھاری ٹیرف اور سنگین سفارتی نقصانات کے باوجود مودی حکومت عالمی سطح پر اشتعال انگیز اقدامات میں مصروف ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ عمل براہ راست جنگ کو طول دے رہا ہے۔دوسری جانب روس یوکرین جنگ میں زبردستی بھیجے گئے بھارتی نوجوانوں نے اپنے بیانات میں لرزہ خیز حقائق بیان کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی تربیت نہیں دی گئی، زبردستی محاذ پر دھکیل دیا گیا۔ہمیں بتایا جاتا ہے کہ آپ یوکرین کے اندر ہیں، آپ کی کوئی نہیں سنے گا۔نوکری کے لالچ میں لایا گیا مگر فرنٹ لائن پر جھونک دیا گیا۔کھانا پینا نہیں دیا جا رہا، یہ ہماری آخری ویڈیو ہو سکتی ہے۔کچھ روز قبل کانگریس کے ایم ایل اے پرگت سنگھ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ بھارتی نوجوان غیر ملکی میدانِ جنگ میں مر رہے ہیں، جبکہ ان کے خاندانوں کو بے سہارا اور بے خبر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کو جھوٹے وعدوں کے تحت روس لے جایا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت کی روس نواز پالیسیوں نے بھارت کو شدید سفارتی اور معاشی نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری طرف جنگ میں پھنسے بھارتی نوجوانوں نے ’نیشن فرسٹ‘ جیسے کھوکھلے نعروں کی حقیقت بھی بے نقاب کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا...

دریائے لیطانی تک اسرائیلی پیش قدمی، لیکن کیا جنگی اہداف تاحال حاصل ہو سکےہیں؟

لبنان میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے...

بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی

گوادر کے نیو انٹرنیشنل  ائیر پورٹ پر ساؤتھ ائیر...