جسٹس طارق محمود جہانگیری,ڈگری منسوخی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

Date:

سندھ ہائیکورٹ نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کر لیا درخواست گزار بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فئیر مینز کمیٹی کا 25 ستمبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے کیونکہ یونیورسٹی کو ڈگری منسوخ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کم از کم چار فیصلے اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ نوٹس دیے بغیر جامعات ڈگری منسوخ نہیں کر سکتیں۔سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نےسوال اٹھایا کہ یہ کیس ان کےبنچ میں کیوں مقررہوا ہے،جس پر وکیل نے وضاحت دی کہ جامعات سے متعلق مقدمات اسی بنچ کےسامنے لگتے ہیں۔عدالت نےمزید استفسار کیا کہ کیا اس نوعیت کی کوئی درخواست سپریم کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے؟ اس پر بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کام سے روکنے کے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ فریقین کے جواب آنے کے بعد کیس کو مزید سنا جائے گا، اور سماعت کو 5 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا...

دریائے لیطانی تک اسرائیلی پیش قدمی، لیکن کیا جنگی اہداف تاحال حاصل ہو سکےہیں؟

لبنان میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے...

بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی

گوادر کے نیو انٹرنیشنل  ائیر پورٹ پر ساؤتھ ائیر...