ٹنڈو جام میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران خان کو ہٹانے کی حکمت عملی بھی پیپلزپارٹی کے پاس تھی، عمران خان فرعون کی حیثیت سے حکمرانی کررہاتھا پیپلزپارٹی نے اسمبلی میں بیٹھ کر تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو نکالا، پی پی ہمیشہ جمہوری سوچ رکھتی ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی لیڈر شپ نے الیکشن کمیشن میں افسران کو ہٹانے کی لسٹ بھیجی ہم کہتے ہیں جس کو ہٹانا ہے ہٹادے، وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ(ن) کی آدھی کابینہ بیٹھی ہے وہ جسٹیفائیڈ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کے پی کے اور پھر بلوچستان کے کامیاب دورےکئے اور مختلف جماعتوں کے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، پی ڈی ایم بنانے والی پیپلزپارٹی تھی پھر ہمیں سائڈ کیاگیا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ماحول کو سازگار بنانے کا کہتی ہے، نفرتوں کی سیاست ختم ہو ، لسانیت اور فرقہ واریت کی سیاست کو ختم کیا جائے، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی الیکشن شیڈول کا انتظار کررہی ہیں
عمران خان فرعون کی حیثیت سے حکمرانی کررہاتھا،شیرجیل انعام میمن
Date: