پاکستان میں برسوں بعد پہلی اسٹریٹیجک نجکاری مکمل

Date:

 پاکستان میں کئی برسوں بعد پہلی بڑی اسٹریٹیجک نجکاری کا عمل مکمل کرلیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے حکومت پاکستان کے شیئرز خرید لیے۔

نجکاری معاہدے کی مالیت 5 ارب روپے بتائی گئی ہے، جس کے تحت کمپنی کو 100 فیصد اسٹیک منتقل کیا جائے گا۔

مشیر وزیرِ خزانہ کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان کی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔

انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی ہے، جس کی کل مالیت 240 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ کمپنی کے 1300 سے زیادہ ذیلی ادارے مالیات، توانائی، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں۔

مشیر وزیرِ خزانہ نے کہا کہ آئی ایچ سی کی شمولیت سے پاکستان کے مالیاتی نظام میں ڈیجیٹلائزیشن، خودکاری، اور جدید گورننس کے ذریعے انقلاب متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایچ سی کے اربوں ڈالر کے نئے سرمایہ کاری منصوبے بھی پاکستان میں زیرِ غور ہیں، جب کہ کمپنی کی ذیلی شاخ آئی آر ایچ پہلے ہی مائننگ اور انرجی سیکٹر میں فعال ہے۔

مشیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین اور امریکہ کے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئ, 24 گھنٹے میں 200 روپے فی کلو اضافہ، شہری پریشان

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی...

پاکستان کا بڑا تجارتی قدم،افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف

پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ تجارت...

جنوبی وزیرستان می سکیورٹی فورسز کی کارروائی،افغان خودکش بمبار گرفتار

خیبر پختونخوا پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جنوبی وزیرستان...

چین کا امریکہ پر بڑا الزام،نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کا دعویٰ

 چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی نیشنل...