وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں جی الیون سیکٹر میں کچہری کے قریب زور دار خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دھماکا منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے ہوا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے سے قریب کھڑی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جن میں ایک پولیس کی اور دو پرائیوٹ گاڑیاں تھیں، جبکہ حملہ آور کے جسم کے اعضا کچہری کے اندر جاگرے۔

زخمیوں میں وکلا اور سائلین شامل ہیں جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر کے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکا،8افراد ہلاک،متعدد زخمی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہندوستانی سپانسر شدہ عناصر اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔


