مودی سرکار کا آسام میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی، تجاوزات کے نام ر گھر گرادئیے

Date:

بھارتی ریاست آسام کے ضلع گولپارہ میں بھارتی حکومت کی انسداد تجاوزات مہم کے دوران متعدد مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر کے انہیں بے گھر کر دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریباً 153 ہیکٹر زمین پر قبضے کے الزام میں یہ کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 580 مسلم خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

بی جے پی آسام کے جنرل سیکریٹری پلب لوچن داس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں بھارتی فورسز کی موجودگی میں بھاری مشینری سے گھروں کو گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس آپریشن میں محکمہ جنگلات اور پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار شامل ہیں اور اسے کئی دنوں تک جاری رکھنے کی توقع ہے۔

وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ جنگلاتی زمین کی حفاظت اور واگزاری کے لیے پرعزم ہیں۔ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی غیر قانونی قبضے کے خلاف ہے، تاہم ناقدین اس اقدام کو بھارتی سپریم کورٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے بحالی پروگرام کا فقدان ہے۔

مقامی لوگوں اور ناقدین کے مطابق یہ کارروائی مخصوص مذہبی برادری کے خلاف انتقام یا ڈیموگرافک مقصد کے تحت کی جا رہی ہے، جبکہ دیگر مذاہب کے لوگوں پر یہ اثر نہیں پڑا۔

متاثرہ خاندانوں نے اسے امتیازی سلوک اور متعصبانہ حملہ قرار دیا ہے، جس میں زمین کی واگزاری کی آڑ میں ہزاروں افراد راتوں رات بے گھر ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ آسام میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تعصب اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق کے قریب

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

ایران میں قیادت کی تبدیلی کے بعد سابق سپریم...

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے سپریم لیڈر منتخب

ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا باضابطہ...