نئی دلی دھماکا : بھارتی حکام نے 4بےکشمیریوں کو گرفتار کرلیا

Date:

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے کے سلسلے بھارتی حکام کی تحقیقات جاری ہیں ، بھارتی حکام نے دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں چار کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی مبصرین اور انسانی حقوق کے ماہرین نے اس اقدام کو کشمیریوں کو بدنام کرنے اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی ایک مذموم کوشش قرار دیا ہے۔

گرفتار شدگان میں پلوامہ کے رہائشی ڈاکٹر عمر نبی کے بھائی بھی شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ شام لال قلعے کے قریب دھماکے والی گاڑی چلا رہے تھے۔

بھارتی حکام نے اس الزام کے ذریعے بھارت میں مقیم کشمیریوں کو دھماکے میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس سے قبل بھارتی حکام نے تین ڈاکٹروں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 2,900 کلوگرام سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

گرفتار افراد میں ڈاکٹر مزمل اور ڈاکٹر شاہین شاہد بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر مزمل پلوامہ کے رہائشی ہیں اور تین سال سے زیادہ عرصے سے الفلاح یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ملکیت کے سلسلے میں جنوبی کشمیر میں بھی بعض افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں پلوامہ کے رہائشی امیر رشید شامل ہیں، جن کا شناختی کارڈ گاڑی خریدنے کے لیے استعمال ہوا تھا۔

انسانی حقوق کے ماہرین اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بھارت کی پرانی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد کشمیریوں کو دہشتگردی کے جھوٹے الزامات میں ملوث کر کے بدنام کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، دہشت گردی کےبڑھتے واقعات کی مذمت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز...

27ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج

 اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی...

پرانی ( Playbook) کے مطابق بھارتی فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت ایک بار پھر اپنی...

اسلام آباد میں خود کش دھماکے کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ؟

سکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد میں...