مشن مکمل،کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج جہنم واصل

Date:

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج جہنم واصل کر دیے گئے ہیں اور کالج کے طلبہ و اساتذہ محفوظ ہیں۔

ذرائع کےمطابق ایک خودکش حملہ آور کے علاوہ چار دیگر خوارج کو کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔سکیورٹی حکام نے بتایا کہ تعلیمی عمارت کو اس وقت بارودی سرنگوں کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئر کیا جا رہا ہے تاکہ مزید خطرات کا ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن احتیاط اور منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا اور اس دوران کالج کے کسی بھی طالب علم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مقامی حکام نے حملے کے پس پردہ محرکات اور ممکنہ معاونت کے پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے تفتیشی عملہ تعینات کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات اور حتمی بریفنگ حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

ایران میں قیادت کی تبدیلی کے بعد سابق سپریم...

سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے سپریم لیڈر منتخب

ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا باضابطہ...