پاکستان، سعودی عرب اور بحرین کے ساتھ دفاعی تعاون کے فروغ پر متفق

Date:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور اسٹریٹجک عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربیت، کیپسٹی بلڈنگ اور انٹیلی جنس شیئرنگ جیسے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط دفاعی اشتراک پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سعودی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات سے قبل انہیں جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعد ازاں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بحرینی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور خطے میں امن کے لیے اس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر شعبے میں بحرین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں اور مشترکہ دفاعی اقدامات کو فروغ دینے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ٹی اے چیئرمین کا امپورٹڈ موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کا مشورہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین...

شیخ حسینہ کو ایک اور جھٹکا: بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی

بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو...

روس،امریکا کے اعلیٰ سطح مذاکرات کسی سمجھوتے کے بغیر ختم،بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

روس اور امریکا کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کسی سمجھوتے...