این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں، حق ہے؛ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف

Date:

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں بلکہ صوبوں اور علاقوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے کہیں گے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز فراہم کیے جائیں۔

لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف نے زور دیا کہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ہمیشہ سے یہی اصول رہا ہے کہ ٹکٹ قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے اور اس میں کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سن کر ہی حتمی فیصلہ کرتا ہے، اور یہ روایت ہر انتخاب میں برقرار رکھی گئی ہے۔ پرانے ساتھیوں کو بھی میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے گا، کسی کے ساتھ نرمی یا سختی ذاتی بنیاد پر نہیں ہوگی

نواز شریف نے مزید کہا کہ پارٹی کو ہر امیدوار کو سن کر میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے، اور انتخابات میں کامیابی کے لیے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو متحد ہو کر محنت کرنا ہوگی۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبوں میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کا حجم این ایف سی ایوارڈ سے کہیں بڑھ کر ہے، اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اس ایوارڈ کی رقم کے لیے خود پہل کرے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ملنے والے فنڈز کا درست استعمال یقینی بنانا ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں خطوں میں عوامی رائے بہتر ہوتی جا رہی ہے، ماحول سازگار ہے، اور اسی لیے انتخابات میں اچھا نتیجہ متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور تجاوزات کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

نواز شریف نے پنجاب کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبے نے صوبے کو ترقی کی نئی سمت دی ہے، امن و امان میں بہتری آئی ہے، اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور دیگر صوبوں کے مریض بھی علاج کے لیے پنجاب آ رہے ہیں۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور پارٹی تنظیموں کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related