افغانستان پر اہم علاقائی سربراہی اجلاس ایران میں آئندہ ہفتےمنعقد ہوگی، پاکستان، روس، چین سمیت 6 ممالک شرکت کریں گے

Date:

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ تہران افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت اور مشاورت کے لیے ایک علاقائی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

بقائی نے اس موقع پر کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان اور افغانستان کے ساتھ مسلسل سفارتی رابطوں کو اہمیت دیتا ہے اور خطے میں سلامتی و استحکام کو اپنی کلیدی ترجیح قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران علاقائی ریاستوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ سربراہی اجلاس ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی کرداروں کے ساتھ متعدد سطحوں پر جاری وسیع مشاورت کا اختتامی مرحلہ ہوگا اور اس سے خطے میں تعاون بڑھانے اور تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آئندہ ہفتے تہران میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے افغان امور کے ذمہ دار نمائندے شرکت کریں گے، جبکہ ایرانی وزارت خارجہ اس کی میزبانی کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آپریشن “غضب للحق میں بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا،امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 اہلکار ہلاک، ایرانی فوج کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ...

ایران کے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے، سائرن بج اٹھے

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف...