یمن میں عرب امارات کے کرائے کے جنگجوؤں کو سعودی اتحادکا انتباہ

Date:

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر سعودی اتحاد نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے تناؤ میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔

جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد سعودی اتحاد نے واضح کیا ہے کہ کشیدگی بڑھانے والی کسی بھی عسکری سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے اقدامات سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں عدم استحکام کو ہوا دینے والی فوجی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں، اور یہ انتباہ خاص طور پر صوبہ حضرموت میں امارات کے حمایت یافتہ عناصر کو مخاطب کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جنوبی عبوری کونسل کے عناصر حضرموت میں عام شہریوں کے خلاف سنگین اور خوفناک کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر صوبہ چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب یمن کی خود ساختہ حکومت کی حمایت جاری رکھے گا اور اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یمن کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں سعودی اور اماراتی حمایت یافتہ گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے حضرموت میں امارات کے حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بھی بنایا، جس کے بعد ان عناصر کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے سعودی پرنس سلطان ایئربیس کو اڑا دیا، امریکی طیاروں کو نقصان، متعدد فوجی زخمی

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں...

امریکا-اسرائیل جنگ: ایران کے حملوں سے امریکی فوجی ساز و سامان کو اربوں ڈالر کا نقصان

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق وال اسٹریٹ...