سعودی عرب کا قومی سلامتی کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کا اعلان

Date:

ریاض میں یمن کی صورتحال پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق اعلامیے میں یمن کی سلامتی، صدارتی کونسل اور قومی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے، جبکہ یمنی صوبوں حضرموت اور المہرہ میں عرب اتحاد کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ کابینہ یمن میں کشیدگی کو روکنے کے لیے عرب اتحاد کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی کابینہ جمہوریہ یمن کی قانونی حکومت کی جانب سے اماراتی فوج کے انخلاء کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات اس فیصلے پر عمل درآمد کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کراچی والوں کیلئےخوشخبری! کل سے شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی

سندھ حکومت نے کل سے کراچی میں ڈبل ڈیکر...

یمن سے متعلق الزامات مسترد،سعودی عرب کے بیان سے مایوسی ہوئی: یو اے ای کا ردعمل

متحدہ عرب امارات نے یمن سے متعلق سعودی عرب...

سعودی اتحادی فورسز کی یمن میں یواے ای کے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں پر فضائی حملہ

سعودی اتحادی فورسز نے یمن میں ہتھیاروں اور فوجی...

ٹرمپ کی ایران کو میزائل پروگرام بحال کرنے پر دوبارہ حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز خبردار...