کے پی کے میں شدید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Date:

 این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فیڈرل فلڈ کمیشن کیمطابق دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ 27تا30 اپریل کے دوران سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اےنےپی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی اور بروقت ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری مشینری وعملہ کی بر وقت دستیابی یقینی بنائیں۔ ممکنہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں عوامی آگاہی کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو سیلابی پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔ دریا سے منسلک علاقوں کے مکینوں کو کہا گیا ہےکہ وہ مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور عوام موسمی حالات سے باخبر رہیں ۔ نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر محتاط رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کی جانب سےامریکا کو کونسے تجاویز پیش کیے گئے ہیں؟نئی تفصیلات سامنے آگئیں

ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے امریکا کو...

چھوٹی کشتیوں کا ایران کے قریب بحری جہاز پر حملہ: میری ٹائم ایجنسی

برطانوی میری ٹائم ایجنسی یو کے ایم ٹی او...

امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کی 14 نکاتی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا

ایرانی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا...