کشمیر میں رینجرز اور مظاہرین کے درمیان تصادم،3شہید،ریاست بھر میں یوم سوگ

Date:

 آزاد کشمیر کی حکومت کی جانب سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاگیا تھاتاہم اس کےچند گھنٹے بعد دارالحکومت مظفرآباد میں حالات کشیدہ ہو گئے۔
رینجرز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین دوران علاج دم توڑ گئے۔
مظفرآباد کی مرکزی عیدگاہ کے ساتھ متصل ایگروٹیک گراؤنڈ میں ریلی کے شرکا سےخطاب میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر کا کہنا تھا کہ آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں جو کمی ہوئی ہے یہ آپ کی کامیابی ہے۔ ’ہم لاشوں پر سیاست نہیں کریں گے لیکن حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے ہمارےنوجوانوں کی جانیں گئیں۔شوکت نواز میر نے کہا کہ ہم کسی کی ذاتی تسکین یا سیاست کے لیے ایکشن کمیٹی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ ’ہم ایک اجتماعی کاز کے لیے نکلے تھے۔رات گئے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی کا اجلاس مظفر آباد میں ہوا جس کے بعد آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا۔
کمیٹی نے کہا کہ بجلی کا ٹیرف ٹیکس فری ہوگا اور اشرافیہ کے مراعات ختم کرنے کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے گا۔اس سے پہلےوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیراعظم کی جانب سے فنڈز کی منظوری کے بعد کشمیرحکومت نے بجلی اور آٹا سستا کرنے کے علیحدہ علیحدہ نوٹفکیشن جاری کیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے بد نیتی سے مذاکرات کا عمل خراب کیا،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور...

ای سی سی کاصنعتی شعبے کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور، گھریلو صارفین کے لیے اضافہ مسترد

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی...

پریشان ہوں کہ کہیں خطے میں جغرافیائی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں پریس...