پنجاب حکومت کا تاریخی فیصلہ، معذور افراد کو ہمت کارڈ جاری ہوگا

Date:

پنجاب کے سماجی بہبود و بیت المال کے وزیر سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ایک اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہمت کارڈ منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا صوبائی وزیر نے معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کے اندراج، تشخیص اور سرٹیفیکیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سہیل شوکت بٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ معذور افراد کی تصدیق کے عمل کو ایک جامع گھر گھر مہم کے ذریعے مؤثر اور بروقت یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس اہم مہم میں تمام اراکین اسمبلی کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان کی فعال شرکت اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ ڈویژنز میں سماجی بہبود کے پروگراموں کی اپ گریڈیشن کی بھی ہدایات جاری کیں۔وزیر نے بیت المال کے تحت فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں سوشل۔ویلفیئر کے زیر انتظام اداروں کی مرمت اور بحالی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ہمت کارڈ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تمام ڈویژنل افسران سے فیڈ بیک لوں گا۔ سماجی بہبود اور بیت المال پنجاب کے اداروں کی کارکردگی کا ماہانہ بنیادوں پر بھی جائزہ لیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کس شعبے کی گروتھ کیا رہی؟ اکنامک سروے کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد: اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی...

وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ،عید کی مبارکباد

وزیرِاعظم شہباز شریف نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری...

پاکستان کو صرف 30 سیکنڈ میں فیصلہ کرنا تھا کہ بھارت نے جوہری حملہ کیا ہے یا نہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ...

کرسٹیانو رونالڈوکی اس ماہ ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید

پرتگال کے 40 سالہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا...