غزہ میں صیہونیوں کا صفایا، 20 اسرائیلی فوجی ہلاک

Date:

حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے فلسطینی سرزمین پر قابض اسرائیل کی نسل کشی کا بدلہ لیتے ہوئے صرف دو دنوں میں غزہ کے شمالی علاقوں میں کم از کم 20 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک دن میں ساحلی علاقے کے شمالی حصوں میں 5 فوجیوں کو جب کہ دوسرے دن 15 کو ہلاک کر دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شدت کے بعد مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے جس میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کی جانیں گئی ہیں۔ حماس نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جاری مظالم اور جارحیت کا مقابلہ مزید مزاحمت اور دردناک حملوں سے کیا جائے گا۔ادھر فلسطینی وزارت صحت نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 43,603 فلسطینی شہید جب کہ 102,929زخمی ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مذاکرات کو متاثر کردیں گی: باقر قالیباف

ایران کی جانب سے اسرائیل کی لبنان اور غزہ...

ایران کا اپنے دفاع کے لیے ہر آپشن استعمال کرنے کا اعلان، ایرانی وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے...

ایران کی دھمکی کام کرگئی،اسرائیل بیروت پر حملوں سے پیچھے ہٹ گیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی بیروت کے مضافاتی...