ایران کی دھمکی کام کرگئی،اسرائیل بیروت پر حملوں سے پیچھے ہٹ گیا

Date:

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقوں پر مجوزہ بڑا فوجی حملہ آخری لمحات میں مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کی مکمل تیاری کر لی گئی تھی تاہم امریکی مداخلت کے بعد اسے عارضی طور پر روک دیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹوں، بالخصوص المیادین کے مطابق اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رابطے کے بعد جنوبی بیروت پر حملے کے منصوبے کو روک دیا گیا جبکہ خطے میں ممکنہ نئی جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

ادھر خبر رساں ادارے رائٹرز نے دو اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل جنوبی بیروت میں کسی بھی فوجی کارروائی سے قبل امریکہ کی حتمی منظوری کا انتظار کر رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن اس معاملے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے جنوبی بیروت پر حملے کے احکامات جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیادت کی جانب سے بیروت اور اس کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں خطے کی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسی کارروائیاں کی گئیں تو اس کے ردعمل میں خطے میں وسیع اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں کسی بھی سطح پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پورے معاہدے کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔

اسی دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے لبنان میں جاری کشیدگی، شہریوں کی نقل مکانی اور اسرائیلی اقدامات کے لیے امریکہ کی مبینہ حمایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خطے میں کسی بھی بڑے فوجی اقدام کے لیے بین الاقوامی طاقتوں، خصوصاً امریکہ، کا کردار فیصلہ کن حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related