امریکہ نے یمن پر فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کی

Date:

امریکی فوج نےایک بیان جاری کرکے یمنی دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں میزائل کے ذخیرے اور ایک کمانڈ سنٹر پر بمباری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو ایس آرمی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے آج (اتوار) کو اعلان کیا کہ ہم نے صنعاء میں ایک میزائل ذخیرے اور حوثی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اور بتایا ہے کہ یہ حملے بحیرہ احمر میں جنگی جہازوں کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں کو روکنے اور کم کرنے کی غرض سے کئے گئے ہیں۔امریکی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر کی فضاء میں یمن کی طرف سے داغے گئے ڈرونز اور میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔ المیادین کے مطابق الحدیدہ صوبے (مغربی یمن) کے شہر "الحیہ” پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کی فضاؤں پر برتری کا دعویٰ بے نقاب؟ امریکی ایف-15 طیارہ گرائے جانے کے بعد نئی بحث

ایران اور امریکا۔اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران...

البرز پہاڑی سلسلے کے اوپر ایف-15 جنگی طیارہ مار گرایا گیا: ایرانی حکام کا دعویٰ

ایرانی فضائی دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ...

امام خامنہ ای کی شہادت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، علی لاریجانی کا ٹرمپ کو انتباہ

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے...