ایران کی جانب سےامریکا کو کونسے تجاویز پیش کیے گئے ہیں؟نئی تفصیلات سامنے آگئیں

Date:

ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھیجے گئے تازہ امن منصوبے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اس منصوبے میں 30 دن کے اندر جنگ بندی کو مکمل امن میں تبدیل کرنے کی تجویز شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے جس کا بنیادی مقصد خطے میں کشیدگی کا خاتمہ اور مستقل امن کا قیام ہے۔

منصوبے میں “عدم جارحیت” کے عہد کی شق بھی شامل ہے، جس میں اسرائیل کو بھی فریق بنانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کے امکانات کو روکا جا سکے۔

پہلے مرحلے کے تحت آبنائے ہرمز کو بتدریج کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سمندر سے بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام ایران خود کرے گا۔

دوسرے مرحلے میں ایران کو “زیرو اسٹوریج اصول” کے تحت 3.6 فیصد تک یورینیم افزودگی بحال کرنے کی اجازت دینے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران اور اس کے اتحادیوں پر حملے نہ کرنے جبکہ ایران کی طرف سے بھی جوابی حملے نہ کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔

منصوبے میں ایران کے جوہری ڈھانچے کو ختم کرنے یا تنصیبات کو تباہ کرنے کی تجویز کو مسترد کیا گیا ہے، جبکہ پابندیوں میں نرمی اور منجمد فنڈز کی مرحلہ وار بحالی بھی شامل ہے۔

تیسرے اور آخری مرحلے میں ایران نے عرب ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک مکالمے کے آغاز اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک مشترکہ سکیورٹی نظام تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related