عالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کا بھارتی باکسر کو بدترین شکست دینےکے بعد کراچی پہنچنے پرشاندار استقبال

Date:

عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو بدترین شکست دے کر ناقابل شکست کامیابی حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے،کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔ اورکراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، چنیسر ٹاؤن کراچی کے چیئرمین فرحان غنی اور دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔اس دوران  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ بھارتی باکسر کو ہرا کر پاکستان واپس آیاہوں، بہت خوشی ہے کہ ایک بار پھر کامیابی ملی ہے، مداحوں اور چاہنے والوں کی بھرپور سپورٹ اور تعاون کی وجہ سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے بھی کافی سپورٹ کیا اور اب میرا پرتپاک خیر مقدم کیا۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے کہا کہ میں بھی پاکستانی ہوں اور میرا بھی حق ہے کہ میری حوصلہ افزائی کی جائے، وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ میری بھی حوصلہ افزائی کریں، آرمی چیف ہمارے ملک کا فخر ہیں، ان سے بھی امید ہے کہ ضرور حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، میں بھی پاکستان کا بیٹا ہوں، میرے لیے میرا ملک پاکستان سب سے پہلے اور علاقہ بعد میں ہے، ملک کا نام روشن کرنے کے لیےکسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔
عثمان وزیر نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، لیاری میں ٹیلنٹ بہت ہے، ان تمام باکسرز کو حکومتی توجہ چاہیے تاکہ وہ بھی آگے بڑھ سکیں، اپنے چاہنے والوں کی بدولت بھارت کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سعودی عرب کے دورے پر...

ایک اور کلبوشن پاکستان کے گرفت میں آگئے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا انکشاف

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیاہےکہ پاکستان...

یمنی فوج کا بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ایک بار پھر حملہ

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، مشرق وسطی میں...

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحیران کن انکشاف کرتے ہوئےکہا...