صرف امریکا ہی نہیں پوری دنیا بھی میں ہی چلا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپوری دنیا پر اپنی حکمرانی کا دعویٰ کردیا۔ ”دی اٹلانٹک“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا ہے کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے اور اب وہ نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے، اب دوسری بار میں ملک اور دنیا دونوں چلا رہا ہوں، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘انٹرویو سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ محض یہ جاننے کے لیے اٹلانٹک کو انٹرویو دے رہے ہیں کہ آیا یہ میگزین سچ بولنے کی صلاحیت رکھتا بھی ہے یا نہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دوسری مدت میں خود کو زیادہ طاقتور محسوس کر رہے ہیں، ان کی انتظامیہ اب وفادار افراد پر مشتمل ہے اور عدالتی نظام کے ساتھ ان کا رویہ بھی پہلے سے زیادہ جارحانہ ہو گیا ہے جو بعض اوقات ان کے ایجنڈے کے راستے میں رکاوٹ بنتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبیک اللهم لبیک،حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پہلی...

تعمیراتی سیکٹر کے مشکلات میں اضافہ،سیمنٹ کی بوری مزید مہنگی ہو گئی

ادارہ شماریات کےمطابق24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے...

کینیڈین پارلیمانی انتخابات: کس پارٹی نے میدان مار لیا؟

کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا وقت ختم...

روس یوکرینجنگ سے متعلق بڑی خبر،صدر پیوٹن نےعارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ عارضی طور...