کینیڈین پارلیمانی انتخابات: کس پارٹی نے میدان مار لیا؟

Date:

کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج آنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو میں کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا، 343 کے ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کیلئےکسی بھی پارٹی کو 172 نشستیں درکارہوں گی۔پبلک براڈکاسٹر سی بی سی اور سی ٹی وی نیوز دونوں نے پیشگوئی کی ہے کہ لبرل پارٹی کینیڈا کی اگلی حکومت تشکیل دے گی تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہوئی ہے یا نہیں۔ووٹنگ کے بعد ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق لبرل پارٹی کو 158 جبکہ کنزرویٹو پارٹی کو 143 نشستوں پر برتری حاصل ہے، اس کے علاوہ بلاک کیوبک کو 24 اور این ڈی پی کو 10 نشستوں پر برتری ہے۔یاد رہے کہ الیکشن سے پہلے لبرلز کے پاس 152 اور کنزریٹوز کے پاس 120 نشستیں تھیں جبکہ بلاک کیوبک کے پاس 33 اور این ڈی پی کے پاس 24 نشستیں تھیں۔یہ الیکشن ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر عائد ٹیرف ووٹرز کے ذہنوں پر سوار ہے، ساتھ ہی شہری علاقوں میں گھروں کی قیمتیں زیادہ ہونا، بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد ہونا اور ہیلتھ کیئر تک لوگوں کی رسائی میں دشواری سمیت دیگر مسائل بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبزول کیے ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبیک اللهم لبیک،حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پہلی...

تعمیراتی سیکٹر کے مشکلات میں اضافہ،سیمنٹ کی بوری مزید مہنگی ہو گئی

ادارہ شماریات کےمطابق24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے...

صرف امریکا ہی نہیں پوری دنیا بھی میں ہی چلا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپوری دنیا پر اپنی حکمرانی...

روس یوکرینجنگ سے متعلق بڑی خبر،صدر پیوٹن نےعارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ عارضی طور...