بھارت کا پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ

Date:

 بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی جارحیت کے دوران اپنے ہی طیارے گرانے کی خفت مٹانے کیلئے پاکستان کے ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کردیا، جس کو پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح بھارتی میڈیا نے بارڈر سکیورٹی فورس، ایئرپورٹ اور آرمی کیمپس پر بھی حملوں کا پروپیگنڈا کیا۔ مزید برآں بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا رپورٹس میں کیا گیا کہ مقبوضہ جموں میں جمعرات کی شب کو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔دھماکوں کی آوازوں کے بعد فضائی حملے کے سائرن بھی بج اٹھے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں پر حملہ کر دیا۔تاہم اس حوالے سے پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر حملہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے اسے بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ابو ظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے نتیجے میں آتشزدگی

ابوظہبی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ ڈرون...

اسرائیل کی خفیہ میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،پورے خطے میں ہلچل مچ گئی

اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی ٹومر کی میزائل انجن...

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...