یمنی فوج کا بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ایک بار پھر حملہ

Date:

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، مشرق وسطی میں جاری کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اسرائیل کے سب سے بڑے ہوائی اڈے بن گوریان ایئرپورٹ پر لگ گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ منگل کے روز یمن سے میزائل داغا گیا تاہم میزائل کو تل ابیب کے نزدیک روک لیا گیا ہے۔صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی وجہ سے پورے وسطی اسرائیل اور مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ حملے سے تقریبا ایک منٹ قبل شہریوں کو موبائل فونز پر ہنگامی انتباہی پیغامات موصول ہوئے۔اس واقعے کو انصار اللہ کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں جاری کارروائیوں کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے۔حالیہ مہینوں میں انصار اللہ نے متعدد بار بحیرہ احمر اور مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...