پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں یادگار شہداپر فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارشہدا پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی،آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے یہ اعزاز پوری قوم، افواج پاکستان ، بالخصوص شہداو غازیوں کے نام کیا،جنرل سید عاصم منیر نے یہ اعزاز سول،مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام منسوب کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کیلئے ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب، گارڈآف آنر پیش
Date: