آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی،پاکستان کی مایوس کارکردگی

Date:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔بیٹرز کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جب کہ بھارت کے ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی بلے باز تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔انگلینڈ کے جوز بٹلر نے ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے، جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادو ایک درجہ نیچے آ کر چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا کے پتھم نسانکا ساتویں، نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ آٹھویں، سری لنکا کے کوشل پریرا نویں اور جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس دسویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستانی بیٹرز میں نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث 30ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ حسن نواز اور صائم ایوب ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 47ویں اور 62ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ کپتان سلمان آغا دو درجے نیچے آ کر 77ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان بدستور بالترتیب 12ویں اور 13ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلی، جبکہ انگلینڈ کے عادل راشد دو درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بھارت کے ورون چکرورتی تیسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تین درجے نیچے جا کر پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چھٹی، بھارت کے روی بشنوئی ساتویں، سری لنکا کے مہیش ٹھیکشانا آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نویں اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ دسویں نمبر پر ہیں۔پاکستانی بولرز میں حارث رؤف، عباس آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے اور اب وہ بالترتیب 19ویں، 20ویں اور 35ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کیلئے اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،الجزیرہ

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر اور...

احمد آباد حادثے میں طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گر...

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز...

ایران پر حملے کی دھمکیاں بند،غزہ جنگ ختم کرو، ٹرمپ کی نیتن یاہوکو وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن...