اسلام آباد کے ہوٹل میں نوجوان نے ساتھی لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

Date:

تھانہ ہمک کی حدود میں واقع ماڈل ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر قتل اور خودکشی کا واقعہ رونما ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق، دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہوٹل میں داخل ہوئے، تاہم کچھ دیر بعد ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران عمران اصغر نامی نوجوان نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا کہ عمران نے پہلے عائزہ شہزاد نامی لڑکی کے سر پر گولی ماری اور پھر خودکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ زخمی لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔واقعے کے بعد ان کے ساتھ آئے دوسرے لڑکا اور لڑکی موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش پولیس نے شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ چاروں نوجوان ایک ہی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...