پاکستان نے آئی سی سی کا افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق غیر مصدقہ دعویٰ مسترد کر دیا

Date:

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وہ غیر مصدقہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حملے میں 3 مقامی افغان کرکٹر ہلاک ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں آئی سی سی کے تبصرے کو متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے جس کے ثبوت آئی سی سی پیش نہیں کر سکی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان خود سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے، لیکن آئی سی سی کی نئی قیادت جے شاہ کے زیرِ اثر متعصبانہ رویے کو اپنا چکی ہے۔


ان کے مطابق جے شاہ نے نہ صرف آئی سی سی کے بیان کو اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا بلکہ افغان کرکٹ بورڈ نے بھی وہی مؤقف دُہرایا، جس سے آئی سی سی کی غیر جانب دار حیثیت پر سوال اٹھ گیا ہے۔

دوسری جانب، افغان کرکٹ بورڈ نے حالیہ کشیدگی کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز (Tri-Nation Series) میں شرکت نہیں کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...