پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی

Date:

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں سلمان علی آغا  اور ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش عروج پر ہے۔

تقریب کے موقع پر پاکستان ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک بیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ بابر اعظم شاندار انداز میں ٹیم میں واپسی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

مائیک بیسن نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز پاکستان ٹیم کے لیے اہم آزمائش اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔

ادھر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بھی کہا کہ وہ شاندار کرکٹ کھیل کر شائقین کو یادگار مقابلے فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران فُٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا میں کھیلے گا،فیفا صدر کا اعلان

جیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ ایران اس سال...

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین...

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے’خطے میں موجودہ پیش رفت کی...

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا...