اسلام آباددھماکے سے قبل افغان سوشل میڈیا پوسٹس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے

Date:

اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت سہ پہر تقریباً 12:45 بجے تھا، مگر افغان اکاؤنٹس پر صبح سویرے ہی اس نوعیت کی بازگشت سنائی دینے لگی تھی۔

خراسان عربی سے منسوب ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اسی وقت جاری ہونے والی پوسٹس کو ذرائع نے خطرناک اشارے قرار دیا ہے، اور بتایا گیا کہ اسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ایکس اکاؤنٹس نے پہلے بھی جاری کیے تھے جن میں لاہور پر جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے جیسی باتیں شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق 6:45 بجے ایکس اکاؤنٹ سے “coming soon Islamabad” جیسی پوسٹس بھی سامنے آئیں
جبکہ آماج نیوز نامی اکاؤنٹ نے 2 نومبر کو اسی نوعیت کے پیغامات شیئر کیے تھے۔

بعض حلقے ان سوشل میڈیا سرگرمیوں کو اسلام آباد اور نئی دہلی میں وقوع پذیر ہونے والے دھماکوں کے پیچھے مبینہ ملی بھگت اور پاکستان مخالف قوتوں کی سازش سے جوڑ رہے ہیں،

اگرچہ یہ دعوے تاحال باقاعدہ ثبوت کے ساتھ منظر عام پر نہیں آئے۔ حکام اور تحقیقاتی ادارے سوشل میڈیا ٹریکنگ کے ذریعے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ واقعے کی نوعیت اور اس کے ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...