اسلام آباد پر حملہ کرکے پیغام دیا گیا،تمام علاقے نشانے پر ہیں، بھرپور جواب دیا جائےگا، خواجہ آصف

Date:

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہےکہ پاکستان دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا اور دہشت گردانہ حرکتیں نہ سرحدی علاقوں میں اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائیں گی۔

 اسلام آباد میں کچہری دھماکے پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اندازہ تھا کہ ہمیں دباؤ میں لانے کے لیے اس قسم کی حرکت کی جائے گی اور اب تک دہشت گردی زیادہ تر سرحدی علاقوں تک محدود رہی مگر اسلام آباد میں حملہ ریاست کو ایک واضح پیغام سمجھنا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان حکومت افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے اور اس حملے سے پیغام دیا گیا کہ ہمارے تمام علاقے ان کے نشانے پر ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عوام اور افواج دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں اور ریاست کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

 وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کئی عناصر کابل میں موجود ہیں اور کابل حکومت کس طرح ان کی ذمہ داری قبول نہ کرنے کا دعویٰ کر سکتی ہے، اس پر بھی غور و فکر ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...