پرانی ( Playbook) کے مطابق بھارتی فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

Date:

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت ایک بار پھر اپنی پرانی (Playbook) کے مطابق فالس فلیگ (False Flag) کارروائی کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

10 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی کے لال قلعے کے قریب ایک کار میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ بین الاقوامی میڈیا اداروں بشمول بی بی سی نے بھی رپورٹ کیا۔ تاہم، حسبِ روایت بھارتی میڈیا اور را (RAW) سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بغیر کسی ثبوت کے فوراً الزام پاکستان پر لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق، دھماکے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے ایک منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈا مہم کا آغاز کیا۔ابتدائی طور پر پولیس نے اسے گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ قرار دیا، مگر بعد میں بیانات میں تضادات سامنے آنے لگے۔

ابتدائی تحقیقات میں آر ڈی ایکس (RDX) یا دیگر دھماکہ خیز مواد کے شواہد نہیں ملے، مگر اس کے باوجود پاکستان مخالف بیانیہ آگے بڑھایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد وہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس فعال ہوئے جو پہلے بھی پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں سرگرم رہے ہیں۔

ان کے مطابق، یہ سب ایک سوچی سمجھی کارروائی ہے تاکہ بھارت کی اندرونی ناکامیوں، بہار کے انتخابات میں کمزور سیاسی پوزیشن، اور عوامی دباؤ سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

مزید برآں، بھارتی قیادت کے اکتوبر اور نومبر کے بیانات نے بھی اسی سمت اشارہ دیا:

2 اکتوبر: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سرکریک پر جارحانہ اور گمراہ کن بیان دیا۔

3 اکتوبر: بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دیے۔

اسی روز ایئر فورس چیف نے غیر حقیقی پروپیگنڈا کیا۔

وزارتِ خارجہ نے کشمیر کی صورتحال پر جھوٹے بیانات جاری کیے۔

7 اکتوبر: بھارتی میڈیا نے لشکرِ طیبہ اور (ISKP) کے مبینہ اتحاد کی جعلی خبریں پھیلائیں۔

5 نومبر: NDTV اور دیگر چینلز نے جھوٹے حملوں کی رپورٹیں نشر کر کے پاکستان مخالف مہم تیز کر دی۔

9 نومبر: RSS سربراہ نے ایک اشتعال انگیز تقریر میں پاکستان کے خلاف انتہائی سخت لہجہ اختیار کیا۔

ذرائع کے مطابق، 30 اکتوبر سے 10 نومبر کے درمیان بھارت نے مغربی سرحد کے قریب Tri-Services فوجی مشقیں کیں، جو اس منصوبے کا حصہ دکھائی دیتی ہیں۔

اسی دوران بھارتی میڈیا نے 29 کلوگرام بارودی مواد کی برآمدگی اور ممکنہ حملوں کی جھوٹی وارننگز جاری کیں، یہاں تک کہ چار ڈاکٹروں کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا گیا — جنہیں بعد میں بے بنیاد قرار دیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق، یہ تمام واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت ایک بار پھر عالمی برادری کو گمراہ کرنے اور پاکستان کے خلاف فالس فلیگ ڈرامہ رچانے کی تیاری میں ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ مہم دراصل آپریشن سندور میں بھارتی ناکامی کے بعد بدلہ لینے کی کوشش ہے، جس کے ذریعے عوامی رائے عامہ کو جھوٹے بیانیے کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قانون کی خلاف ورزی کے بعد عمران خان سے کسی ملاقات کاامکان نہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ...

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر...

ایک پارلیمنٹ سے 2 آئینی ترامیم کافی ہیں مزیدکی گنجائش نہیں،بلاول بھٹو زرداری

لاہور (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...

انڈیگو ایئرلائن کا سب سے بڑا آپریشنل بریک ڈاؤن، عالمی سطح پر بھارت کی سبکی

مختلف معاشی و انتظامی محاذوں پر مشکلات کے بعد...