کیڈٹ کالج وانا کے تازہ ویڈیو مناظر سامنے آئے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز بچوں اور اساتذہ کو محفوظ طریقے سے کالج سے نکالتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط اور حکمتِ عملی کے ساتھ انجام دیا گیا۔حملے کے وقت کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام کو کالج میں افغان خوارج کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، اس لیے آپریشن میں خاص احتیاط برتی گئی تاکہ کیڈٹس کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
آپریشن ابھی جاری ہے اور اسے جامع طریقے سے حتمی انجام تک پہنچایا جائے گا.ذرائع کے مطابق آخری خوارج کو ہلاک کرنے تک سکیورٹی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں اور انہیں طبی اور نفسیاتی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


