صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، دہشت گردی کےبڑھتے واقعات کی مذمت

Date:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ایوانِ صدر کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اور وفاقی وزراء سید محسن رضا نقوی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ، خالد حسین مگسی اور عبدالعلیم خان بھی شریک تھے۔

یہ ملاقات ملک میں امن و استحکام کے قیام اور قومی قیادت کے باہمی تعاون کے عزم کی عکاس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...