ایران نےعالمی جوہری ادارے کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا

Date:

ایران نے عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ ستمبر میں قاہرہ میں طے پانے والے معاہدے کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے رفائل گروسی کو بھیجے گئے سرکاری مراسلے میں واضح کیا کہ یہ سمجھوتہ اب قابلِ اعتبار نہیں رہا اور اسے ختم تصور کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں تین یورپی ممالک کی جانب سے منسوخ شدہ قراردادوں کی بحالی کے غیر قانونی اقدام نے قاہرہ معاہدے کی عملی حیثیت ختم کر دی ہے، جس کے بعد یہ سمجھوتہ ایران اور عالمی ایٹمی ادارے کے درمیان تعلقات اور تعاون کی بنیاد نہیں رہ سکتا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق تینوں یورپی ممالک کے اقدامات عالمی ادارے کی حیثیت اور آزادی کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اس کے ساتھ تعاون کے عمل کو بھی بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...