پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن

Date:

پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی سمت میں پُرعزم انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی کا مؤثر کردار عالمی سطح پر ملک کی اقتصادی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بیلجیئم کیٹلاگز کی نمائش منعقد ہوئی جس میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وین ڈر گراخت، چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل سمیت دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔

نمائش میں 100 سے زائد بیلجیئم کمپنیوں نے ایرو ناؤٹکس، تعمیرات، ادویات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں سے متعلق کیٹلاگز پیش کیے، جبکہ اس موقع پر پاکستان اور بیلجیئم نے دوطرفہ اقتصادی تعاون، تجارتی روابط اور تعلیم و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری نہ صرف مقامی صنعتوں کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بنے گی۔

بین الاقوامی تجارتی شراکت داریاں معاشی استحکام، برآمدات میں توازن اور عالمی منڈیوں تک بہتر رسائی کے لیے ضروری قرار دی گئیں۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...