بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ؛ اے سی سمیت چار افراد شہید

Date:

آج بنوں میں ایک افسوسناک واقعے میں میران شاہ کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ خود، دو پولیس اہلکار اور کھیتوں میں کام کرنے والا ایک شہری شہید ہوگئے۔ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا اور فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے گاڑی کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے سیکریٹری بلال ثاقب نے بتایا کہ واقعہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا جب شاہ ولی عدالت میں پیشی کے لیے جا رہے تھے۔ انہیں مامش خیل کے علاقے مسوم آباد کے قریب گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...