حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں بڑی تبدیلی پر غور

Date:

حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت پرسنل بیگیج اسکیم کو مکمل طور پر ختم کرنے جبکہ گفٹ اسکیم اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو مزید سخت بنانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں ایک سمری تیار کرکے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوا دی ہے۔ سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ بیگیج اسکیم کو بند کر دیا جائے جبکہ باقی دونوں اسکیموں میں سخت مانیٹرنگ، تصدیقی طریقہ کار اور غلط استعمال روکنے کے لیے اضافی اقدامات متعارف کرائے جائیں۔

ملک کے معتبرانگریزی صحافتی ادارے دی نیوزکے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے نئی پالیسی پر مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق گفٹ اسکیم اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کے غلط استعمال کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد حکومت ان پر سخت ضوابط نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ پرسنل بیگیج اسکیم کے خاتمے کا امکان زیادہ ہے۔حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اپنی آئندہ میٹنگ میں کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...