آئی جی پنجاب کا ایکشن؛ شوہر کی زبان کاٹنے والی بیوی کے خلاف مقدمہ درج

Date:

تاندلیانوالہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی کی جانب سے شوہر کی زبان کاٹنے کے ہولناک واقعے پر آئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص محمد ظہیر کے بڑے بھائی تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پیش آنے والے اس دل دہلا دینے والے واقعے نے علاقے میں تشویش اور خوف کی فضا قائم کر دی تھی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارم رمضان نے گھریلو تنازع کے دوران اپنے شوہر کی زبان دانتوں سے کاٹ ڈالی، جس کے باعث محمد ظہیر مکمل طور پر بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا۔

واقعے کے بعد شروع میں رشتہ داروں نے معاملہ دبا دیا تھا، جس کی وجہ سے متاثرہ نے مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔

تاہم واقعہ جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب نے فوری طور پر کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بیانات ریکارڈ کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ملائیشیا میں سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل

ملائیشیا میں افغان رہنما اور افغانستان کے سابق وزیراعظم...

ملک میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے ذمہ داری ٹرمپ ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ موقف پر ڈٹ گیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...