راجستھان میں مشق کے دوران بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک سپاہی ہلاک

Date:

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں اندرا گاندھی کینال میں فوجی ٹینک ڈوبنے کے واقعے میں ایک بھارتی سپاہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح معمول کی فوجی مشق کے دوران اس وقت پیش آیا جب بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک نہر عبور کرنے کی مشق کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک ٹینک درمیان میں پھنس کر پانی میں ڈوبنے لگا۔

ٹینک میں موجود دو فوجیوں میں سے ایک کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ دوسرا فوجی ٹینک کے اندر پھنس جانے کے باعث جان نہ بچا سکا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے سپاہی کی لاش کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد نہر سے نکالی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چین کے سستےترین ہائپرسونک میزائل کی دفاعی مارکیٹ میں دھوم مچ گئی

چینی ایرو اسپیس کمپنی لِنگ کانگ تیان شِنگ نے...

امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ،مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو...

روس یوکرین کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی...

سعودی عرب میں پاکستان، افغانستان امن مذاکرات بغیر کسی بڑی پیش رفت کے ختم

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے...