دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری ذمہ داری نبھائے: وزیراعظم شہباز شریف

Date:

اشک آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا نیا بڑھتا ہوا خطرہ افغانستان سے جنم لے رہا ہے، اس لیے عالمی برادری کو چاہیے کہ افغان حکومت پر بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے 2025 کو ’’بین الاقوامی سالِ امن‘‘ قرار دینے کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن کے لیے فعال اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور تنازعات کے پرامن حل کو ہمیشہ اپنی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون سمجھتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ میں امن کا منصوبہ منظور ہوا، جبکہ جنگ بندی کی کوششوں میں تعاون کرنے پر انہوں نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان کے امن وژن کی توثیق کرتی ہے، اور مشرقِ وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی فوری ناگزیر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار امن اور پائیدار ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز تک منصفانہ رسائی، مالیاتی شمولیت اور خواتین کو معاشی دھارے میں لانا حکومتِ پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سرسبز اور صاف ترقیاتی ماڈل دنیا کے لیے مثال ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات ترقی پذیر ممالک کے بڑے چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو صفر جمع سوچ چھوڑ کر مشترکہ تعاون کی راہ اپنانی ہوگی، اور صرف تجارت نہیں بلکہ انسانوں اور خیالات کو جوڑنے والے پل بھی تعمیر کرنا ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا...

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...