صدر مملکت نےمنظوری دےدی،گلگت بلتستان کا انتخابی شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ ہوگی

Date:

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق 30 دسمبر کو کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی اور 10 جنوری کو اپیلوں سے متعلق فیصلے دیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے 12 جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے جبکہ 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 24 جنوری کو گلگت بلتستان میں پولنگ ہوگی۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی مجموعی طور پر 33 نشستیں ہیں جن میں سے 24 پر انتخابات ہوتے ہیں، 6 مخصوص نشتیں خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related