پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی،پارلیمانی ونگز،اسمبلیوں کے لیے پالیسی لائن مرتب کرے گی

Date:

پاکستان تحریک انصاف نے 23 ارکان پر مشتمل اپنی نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مجلس وحدتِ مسلمین کے رہنما علامہ راجا ناصر عباس بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ عمر ایوب، شبلی فراز، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف معین ریاض قریشی، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل شیخ اور داؤد کاکڑ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندگی خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، عامر ڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوذب اور لال چند ملہی کو بھی سیاسی کمیٹی میں ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کے لیے پالیسی لائن مرتب کرے گی، جبکہ پارٹی کے تجربہ کار اراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی جلد تشکیل دی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا...

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...