پاکستان سے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں، روسی صدر پیوٹن کا بیانماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون مسلسل جاری ہے۔ پاکستان اور روس کے تعلقات سے متعلق صدر پیوٹن کی گفتگو روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ روسی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے، جو خطے کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم سمجھی جاتی ہے، اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے بھی پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے لیے حقیقی معنوں میں فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔
پاکستان سے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں، روسی صدر پیوٹن کا بیان
Date:


